سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار کامیاب

 سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے 4 امیدوار کامیاب

اسلام آباد: یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے۔پیپلز پارٹی کے   یوسف رضا گیلانی 204 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب  ہوئے ہیں۔

 ان کے مقابلے میں  سنی اتحاد کونسل  کے امیدوار  الیاس مہربان کو 88 ووٹ ملے۔قومی اسمبلی میں مجموعی طور پر 301 ووٹ ڈالے گئے۔ سینیٹ انتخابات میں 9 ووٹ مسترد ہوئے۔  

سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں 6 نشستوں میں سے 4 پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) امیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوکر سینیٹر منتخب ہوا۔

ریٹرنگ افسر نے سندھ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم ابڑو نے 57 اور سیف اللّٰہ دھاریجو نے 58 ووٹ حاصل کیے۔سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نذیر اللّٰہ اور شازیہ سہیل نے 4، 4 ووٹ حاصل کیے۔ ایوان میں 124 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

بلوچستان اسمبلی سے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو سینیٹر منتخب ہوگئے۔ مسلم لیگ (ن) کے میر دوستین ڈومکی اور جمیعت علماء اسلام کے عبدالشکور بھی سینیٹر منتخب ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو 23 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے، ن لیگی امیدوار میر دوستین ڈومکی 17 ووٹ جبکہ جے یو آئی کے عبدالشکور 16 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے

مصنف کے بارے میں