تنقید کے باوجود بھی لوگ پیسے خرچ کرکے میری ہی فلمیں دیکھنے  آتے ہیں: ہمایوں سعید

 تنقید کے باوجود بھی لوگ پیسے خرچ کرکے میری ہی فلمیں دیکھنے  آتے ہیں: ہمایوں سعید

کراچی: اداکار ہمایوں سعید کاکہنا ہےکہ   تنقید کے باوجود بھی لوگ پیسے خرچ کرکے میری ہی فلمیں دیکھنے  آتے ہیں۔ ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنقید کے باوجود بھی لوگ پیسے خرچ کرکے میری ہی فلمیں دیکھنے  آتے ہیں۔
ہمایوں سعیدکاکہنا تھا کہ  ہمارے معاشرے میں ہر کامیاب شخص کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کہ اسے مختلف تنازعات میں بھی پھنسا دیا جاتا ہے اور ایسا  وہ لوگ کرتے ہیں جو اُس کامیاب شخص سے کم شہرت رکھتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ہم پر تنقید ہمیشہ ہم سے نچلے درجے کے لوگ ہی کرتے ہیں کبھی بھی ہم سے زیادہ کامیاب لوگ ہم پر تنقید نہیں کریں گے اور میرا ماننا یہ ہے کہ اگر کسی اداکار پر تنقید نہیں ہوتی تو اسے خود پر غور کرنا چاہیے کہ اس کے کام میں ایسی کونسی خامی ہے کہ اُسے تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ کامیاب لوگوں پر ہمیشہ تنقید ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ میری عمر کی وجہ سے بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں کہ اسے ابھی تک فلموں میں بطور ہیرو نظر آ رہا ہے تو اُن لوگوں کے لیے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جس دن لوگ میری فلم کا ٹکٹ خرید کر میری فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں گے تو اُس دن سمجھ جاؤں گا کہ میں اب ہیرو نہیں رہا یا شاید اب میں اچھا کام نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز ہیں لیکن جب اُن کی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں تو مشکل سے ایک لاکھ لوگ ہی ان کی فلمیں دیکھتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتا کہ وہ فالوورز جعلی ہیں یا نہیں لیکن حقیقی مداح وہ ہوتے ہیں جو ٹکٹ خرید کر آپ کی فلم دیکھنے آئیں۔

مصنف کے بارے میں