اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 233کلو منشیات برامد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، 233کلو منشیات برامد، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)  کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک گیر 8 کارروائیوں میں اے این ایف نے 233کلو گرام منشیات برامد کر کےایک خاتون سمیت 6  ملزمان گرفتار کر لیے۔ 

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کے مطابق پ26 نمبر چونگی اسلام آباد پر 4 مختلف کاروائیوں میں 4 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد  کی گئی۔ ملزمان سے 1 ہزار 816 گرام آئس، 250 گرام ہیروئن، 2 کلو چرس اور ایک پستول برآمد ہوا۔

اے این ایف کے ترجمان نےبتایا کہ لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سعودیہ جانیوالے مسافر کے بیگ سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی ۔ اسی طرح فتح چوک بس سٹاپ حیدرآباد پر ٹنڈو محمد خان کے رہائشی ملزم سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نوکنڈی اور کچلاک سے27 کلو افیون، 103 کلو ہیروئن اور 95 کلو مارفین برآمد  کی گئی۔

ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں