ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ختم کردیا، بات ہوگئی آئندہ وزیر اعظم رائے ونڈ سے ہوگا: عطا تارڑ

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ختم کردیا، بات ہوگئی آئندہ وزیر اعظم رائے ونڈ سے ہوگا: عطا تارڑ

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ختم کردیا ۔بات ہوچکی  آئندہ وزیر اعظم رائے ونڈ سے ہوگا۔ 

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے  ۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ادارے کے نیوٹرل ہونے کے ساتھ ختم ہو چکا ہے ۔اپریل میں ادارے کے سربراہ نے خود کہا کہ ادارہ نیوٹرل ہو گیا اس لیے ہمارا مطالبہ بھی ختم ہو گیا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سے اتنے اختلافات نہیں وہ پارٹی چھوڑیں یا نئی پارٹی بنائیں۔ شاہد خاقان عباسی کہہ چکے ہیں وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا ہے،آئندہ وزیر اعظم رائے ونڈ سے ہی ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں