بھارتی اداکارہ وڈانسر 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب

بھارتی اداکارہ وڈانسر 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں طلب

ممبئی: بھارتی اداروں نے اداکاروماڈل نورافتیحی کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرلیا ۔ اداکارہ کو 200 کروڑ کے لین دین میں وضاحت کے لئے بلایا تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی " ای ڈی " نے اداکارہ نورا فتیحی کو طلبی کا نوٹس جاری کرکے بلایا تھا ۔

ذرائع کے مطابق نورا فتیحی کو سکیش چندراشیکھر فراڈ کیس کے سلسلے میں تحقیقات میں شامل تفتیش کیا گیا ہے ۔ اداکارہ کو ای ڈی آفس کے باہر دیکھا گیا ہے ۔ بھارتی حکام نے اس بارے میں تحقیقات کو چھپا رہے ہیں ۔

اس سے قبل اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی اگست میں اسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ جیکولین فرنینڈس سے پانچ گھنٹے تک تحقیقات کی گئی تھیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی آفس بلایا ہے۔

 واضح رہے کہ 200 کروڑ کے فراڈ، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال  کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئی تھیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ جیل میں بندہے ۔