کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد

کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر آرمی چیف کی ریسلر انعام بٹ کو مبارکباد
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

راولپنڈی:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلانے والے انعام بٹ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مبارکباد دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر انعام بٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کئے گئے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام کو مبارک باد دی اور پاکستانی پرچم اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے دشمنی ، قومی کرکٹرز کو فوری وطن واپسی کی وارننگ

پاکستان کے لئے یہ اعزاز حاصل کرنے پر انعام بٹ کو مبارکبادوں دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے بھی قومی ریسلر کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور کہا کہ آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کی ریاست گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر محمد انعام بٹ نے فری سٹائل ریسلنگ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں نائیجیرین حریف کو زیر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد انعام نے اتنی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ گولڈ میڈل فائٹ یکطرفہ مقابلہ بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو نیا خطاب دے دیا

محمد انعام نے چھ صفر سے یہ مقابلہ جیت لیا۔اس کے علاوہ 125 کلو ویٹ کیٹگری میں پاکستانی ریسلر طیب رضا نے کانسی کا تمغہ پاکستان کے لئے جیتا۔ اس کیٹگری میں بھارتی پہلوان سمت نے کینیڈا کے پہلوان جاروس کورے کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل سیمی فائنل مقابلے میں کینیڈا کے پہلوان نے پاکستان کے طیب رضا کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں