امریکی وزیرخارجہ کولکھے گئے خط  میں عمران خان کی حمایت نہیں کی،بریڈ شرمین

امریکی وزیرخارجہ کولکھے گئے خط  میں عمران خان کی حمایت نہیں کی،بریڈ شرمین

واشگنٹن :امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں میں نے  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی حمایت نہیں کی ۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے رکن بریڈ شرمین  نے کہا کہ ان کی فون پر عمران خان نسے بات ہوئی تھی جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ  امریکا مخالف نہیں ہیں، فون کال کے دوران عمران خان نے کہا وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

بریڈ شرمین  کا مزید کہنا تھا کہ   پاکستان میں سپریم کورٹ نے الیکشن کرانےکا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھاجب میری اور عمران خان کی بات ہوئی، سماجی  رابطے کی  ویب  سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں امریکی وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے جبکہ ایسا نہیں ہے وہ خط حمایت میں نہیں لکھا گیا تھا۔ 

عمران خان نے بتایا ہے کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں۔۔ میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔بریڈ شرمین نے کہا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کروانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب میری عمران خان سے بات ہوئی۔۔

مصنف کے بارے میں