پنجاب حکومت کل گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی کسان پیکج کا اعلان کرے گی

پنجاب حکومت کل گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی کسان پیکج کا اعلان کرے گی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی کسان پیکج کل جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے موثر اقدامات کرے گی جن سے نہ آٹا مہنگا ہوگا اور نہ ہی کسان کو مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

یہ اعلان انہوں نے گندم کی کٹائی کے موقع پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق یہ پیکج منفرد، جامع اور بے مثال ہوگا، جس کا مقصد کاشتکاروں کو ان کی محنت کا درست اور مکمل معاوضہ فراہم کرنا ہے۔

مریم نواز نے کسانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے رواں سیزن میں گندم کا ہدف مکمل کیا، اور اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسانوں کو ان کا حق دلایا جائے اور عام آدمی کو بھی مہنگائی سے بچایا جائے۔