اسلام آباد:آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں یہ برین گین ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ا وورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں پاکستان کی ترقی کا اہم ستون قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی برین گین کی عمدہ ترین مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہے ۔ آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا، کیا پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں ، یقین دلاتا ہوں آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔پاکستان کی ترقی کا سفر جاری ہے۔سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے۔ اصل سوال یہ ہے پاکستان نے کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے ۔ کیا دشمنوں کا خیال ہے مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں یہ برین گین ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
