نئی دہلی: بھارت کے ایک قصبے میں شادی کے دن اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب دلہے نے 600 مہمانوں کے کھانے کا بندوبست نہ ہونے پر شادی سے انکار کر دیا۔ دلہن کے خاندان کا موقف تھا کہ وجہ جہیز کا مطالبہ تھا۔
دلہن کے بھائی کے مطابق، دلہے والوں نے مالی طور پر پریشان کن مطالبات کیے، جن میں مہمانوں کے کھانے کے علاوہ قیمتی تحائف بھی شامل تھے۔ سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے دلہے کے رویے کی مذمت کی اور دلہن کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔