ن لیگ نے عبدالقادر بلوچ، ثناءاللہ زہری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا جواب دیدیا

PML-N, Abdul Qadir Baloch, Sanaullah Zehri, PPP, Sardar Fateh Muhammad Hassani

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے ریٹائرڈ جنرل عبدالقادر بلوچ اور ثناء اللہ زہری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا جواب دیدیا ۔

سردار فتح محمد حسنی پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر اور سینیٹر کی مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت ۔ سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے لاہور میں صدر میاں شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ دونوں سیاستدانوں نے گزشتہ سال اکتوبر 2020ء میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن) سے اپنے راستے ہمیشہ کیلئے جدا کرتے ہوئے اس کو چھوڑ دیا تھا ۔

دونوں رہنماؤں کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں ان کے حامیوں ، قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اس سیاسی فیصلے کیلئے قبائلی عمائدین ، دوستوں اور ہم خیال لوگوں سے مشورے کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کی باہمی مشاورت سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر ثناء اللہ زہری جو اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہم بند کمروں میں فیصلے کرنے والے لوگ نہیں ہیں ، ہم ہر کام اپنے دوستوں اور ہم خیال لوگوں کی مشاورت سے ہی کرتے ہیں ۔ اگر تمام لوگ اتفاق کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔