اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 180 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 180 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی فوج  کی جانب سے غزہ میں  جنین، رفح اور خان یونس میں حملے جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 180 فلسطینیوں  کو شہید کر دیا گیا۔

 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کے دوسرے بڑے شہر خان یونس میں اقوام متحدہ کے اسکول  پر  تازہ حملے سے 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ رات گئے  اسرایل نے رفح کی رہائشی عمارتوں پر بمباری سے  20 فلسطینی اور مقبوضہ مغربی علاقے جنین میں ہسپتال اور مساجد  میں 12 فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔

اسرائیل کی جانب سے کمل عدوان ہسپتال کے عملے کو ہسپتال سے باہر نکال کر ہسپتال خالی کروا دیا گیا۔ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن ایک بار پھر  اسرائیلی حملوں کے باعث  منقطع کر دی گئی ہیں۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ مواصلاتی بندش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ ہے۔

اسرائیل کا  جنین میں 60 گھنٹے تک جاری رہنے والا  چھاپہ مکمل کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی  رات گئے مزید چھاپے مارے۔

واضح رہے  کہ اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر کے بعد شہید ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار 787 ہو گئی جبکہ 50 ہزار 897 افراد زخمی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 300 کے قریب افراد شہید اور 2 ہزار سے زائد  زخمی ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں