تحریک عدم اعتماد لانے والے جیل میں ہوں گے: وزیر اطلاعات 

 تحریک عدم اعتماد لانے والے جیل میں ہوں گے: وزیر اطلاعات 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے جیل میں ہوں گے۔  اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لاناچاہتی ہے،3 سال میں 13 بار یہ کوشش کی گئی ۔ ان میں حکومت ہٹانے کی سکت نہیں،یہ اپنے بوجھ تلےدبےہوئے ہیں۔ 

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ  فضل الرحمان اکیلے ملک میں اپنی حکومت قائم نہیں کرسکتے۔  اپوزیشن کی تمام جماعتیں اپنےمفادات کیلئے اکٹھی ہورہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اگر مقدمات سے بچیں گے تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ جیل جانا ان کا مقدر بن چکا ہے،ان پرکرپشن کے کیسز بہت مضبوط ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین کی تضحیک کا کوئی ٹویٹ نہیں آتا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے خواتین کی تضحیک کے بیانات اکثرآتےہیں۔ ہمیں اپنے معاشرےکی اقدارکو سامنے رکھتےہوئے برتاؤ کرناچاہئے۔ 

فواد چودھری نے مزید کہا کہ جب لوگ غلط باتوں پر جواب دیتے ہیں تو کہا جاتا ہے ہم سے ظلم ہوگیا۔  بے نظیر اور نصرت بھٹو کے بارے میں جو کچھ کہا گیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کراچی اور لاہور کے میئر سے اپنی سیاست شروع کریں ۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کےکیسز کو عدالت کو لائیو دکھانا چاہیے ۔ عدالت کو اس معاملے پر گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیے ۔ عوام کو معلوم ہوناچاہیے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے آئے ۔ 

مصنف کے بارے میں