سعید غنی کی کامیابی کا نتیجہ روکا جائے، جی ڈی اے امیدوار کی درخواست

سعید غنی کی کامیابی کا نتیجہ روکا جائے، جی ڈی اے امیدوار کی درخواست

کراچی: سندھ ہائیکورٹ  میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار عرفان اللہ مروت نے کراچی کے حلقہ  پی ایس 105 کے الیکشن نتائج کے خلاف درخواست دائر کردی۔

عرفان اللہ مروت نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ سعید غنی کی کامیابی کا نتیجہ روکا جائے اور چنیسر گوٹھ کی چار پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا جائے۔ 

عرفان اللہ مروت نے اپنی درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ چاروں پولنگ اسٹیشن پر نوے فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کئے ہیں ، ایسا ممکن نہیں ہے کہ نوے فیصد ووٹ کاسٹ کئے جائیں۔

ہم نے الیکشن سے قبل آر اوز اور ڈی آر اوز کو ان پولنگ اسٹیشن پر ممکنہ دھاندلی سے آگاہ کیا تھا، چنیسر گوٹھ سعید غنی کا آبائی علاقہ ہے  مذکورہ پولنگ اسٹیشنز ان کے کنٹرول میں  ہیں۔

خیال رہے کہ حلقہ پی ایس 105 کراچی مشرقی کے اس حلقے سے سعید غنی 26 ہزار 168 ووٹ لے کت کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار عرفان اللہ مروت 20 ہزار 111 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

مصنف کے بارے میں