کابینہ کا غیر ملکی ایئر لائن کے حوالے سے  اہم فیصلہ ، فضائی سروس شروع کرنیکی منظوری

 کابینہ کا غیر ملکی ایئر لائن کے حوالے سے  اہم فیصلہ ، فضائی سروس شروع کرنیکی منظوری

اسلام آباد: کابینہ  نے  غیر ملکی ایئر لائن کے حوالے سے  اہم فیصلہ کرتے ہوئے  فضائی سروس شروع کرنیکی منظوری  دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے انڈونیشیاکی ایئر  لائن کو پاکستان کیلئے فضائی شروع کرنے اور ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ایوی ایشن کی سمری پر انڈونیشین ایئر لائن کو سرکاری ایئر لائن کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ایئر لائن پاکستان کیلئے بی 737 اور  اے 320 طیارے استعمال کرے گی اور ہفتہ وار 7 پروازیں شروع کرے گی۔


دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سیکرٹری تخفیف غربت یوسف خان کو ایم ڈی بیت المال تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مصنف کے بارے میں