زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

کراچی :زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہونے کی وجہ سے   مجموعی قومی ذخائر کی سطح 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔ 

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی آمد کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت بڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان کاکہنا ہےکہ   زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی مالیت 13 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں