ایشیا کپ: پی سی بی کا پاکستان میں میچزکی تعدادبڑھانےکامطالبہ

ایشیا کپ: پی سی بی کا پاکستان میں میچزکی تعدادبڑھانےکامطالبہ

لاہور: پی سی بی نے پاکستان میں میچزکی تعدادبڑھانےکامطالبہ کردیا۔ پی سی بی نے کہا کہ سری لنکامیں شیڈول 9میں سے4میچزمیں بارش کاامکان ہے اس لیےسری لنکامیں شیڈول بعض میچ پاکستان میں کرائےجائیں۔

 پی سی بی حکام نے اے سی سی کے سامنے مؤقف اپنایا ہے کہ سری لنکا میں مجوزہ 9میں سے 4 میچز کے دوران بارش کا امکان ہے۔پاکستان میں 4 کی جگہ زیادہ میچز کا انعقاد کرایا جائے، بھارت کے سوا دیگر ٹیمیں پاکستان میں ہی موجود ہوں گی۔
 پی سی بی ایک کے بجائے 2شہروں میں بھی مقابلوں کا خواہاں ہے۔ 


پی سی بی حکام لاہور کے ساتھ ملتان میں بھی میچز کرانا چاہتا ہے۔


 اعلی حکام لاہور میں پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہے۔


 اگر پاکستان میں میچز بڑھانے پر اتفاق ہوا تو گرین شرٹس کا بنگلہ دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کیخلاف مقابلہ بھی ہوم گراؤنڈ پر ہوگا۔


ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے جنوبی افریقہ میں ایشیائی کرکٹ حکام کے ساتھ ابتدائی بات چیت کرلی۔


  پی سی بی پرامید ہے کہ پاکستان کو مزید میچز کی میزبانی مل جائے گی، اگر ایسا نہ ہو سکا تو سابقہ پلان پر ہی عملدرآمد ہو گا۔


واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 31 اگست کو ہونا ہے۔ ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں