سمندری طوفان،گجرات  میں  ایمرجنسی ،آندھی اور تیز بارشوں سےبجلی کے کھمبے گر گئے

سمندری طوفان،گجرات  میں  ایمرجنسی ،آندھی اور تیز بارشوں سےبجلی کے کھمبے گر گئے

گجرات:سمندری طوفان بیپر جوائے کی وجہ سے گجرات میں آندھی اور تیز بارشوں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔ طوفان سے بچنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ 


انڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بپر جوائے کی گجرات کے ساحل سے ٹکر سے قبل ریاست کے بعض اضلاع جیسے دوارکا، جام نگر، موربی اور راجکوٹ کے کچھ مقامات پر آندھی کے ساتھ تیز بارشیں ہو رہی ہیں۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سنگھوی نے کہا ہے کہ کچھ قصبوں سے بجلی کے کھمبے گرنے کی اطلاعات آئی ہیں۔

ممبئی میں گیٹوے آف انڈیا کے مقام پر لہریں اونچی اور تیز ہوگئی ہیں اور لوگوں کو ساحل سمندر پر جانے سے روکا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے ساحلی علاقوں سے 74 ہزار سے زائد افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی کردی گئی ہے۔ ریاست گجرات کے کئی علاقوں میں ریڈ اور اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔بپر جوائے سوراشترا اور کچ کے اضلاع کو کراس کرے گا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے طوفان کو انتہائی طاقتوراورکیٹیگری تھری کا طوفان قراردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق   نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی 18، سٹیٹ ڈیزاسٹر فورس کی 12، سٹیٹ روڈ اینڈ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 115 اور سٹیٹ الیکٹریسٹی ڈیپارٹمنٹ کی 397 ٹیموں کو ساحلی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطاق فوج، بحریہ اور ائیرفورس سمیت تمام فورسز نے گجرات میں شہریوں کو ضروری امداد کی فراہمی کے لیے تیاری مکمل کررکھی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث ماہی گیروں کو 16 جون تک کھلے سمندر میں جانے سے روکتے ہوئے پورٹس کو بند کردیا گیا ہے جب کہ حفاظتی اقدامات کے تحت 76 ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں