ری سٹرکچرنگ کا مطلب دیوالیہ ہونا نہیں توپھر کیا ہے؟، مفتاح اسماعیل کی اسحاق ڈار پرکھل کر  تنقید

ری سٹرکچرنگ کا مطلب دیوالیہ ہونا نہیں توپھر کیا ہے؟، مفتاح اسماعیل کی اسحاق ڈار پرکھل کر  تنقید

اسلام آباد : مفتاح اسماعیل نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  یہ کہنا کہ جیو پولیٹکس ہورہی ہے کافی نہیں ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   یہ کہنا کہ جیو پولیٹکس ہورہی ہے کافی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  چین ابھی بھی دو بلین نہیں دے رہا آپ چین پرتکیہ کیے ہوئے ہیں۔چین ،امریکہ اور عرب ممالک چاہتے ہیں کہ ہمار اآئی ایم ایف معاہدہ ہوجائے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ کو سوچنا چاہئے کہ وہ کیا  کرنا چاہتے ہیں۔سوچنا چاہئے کہ اکتوبر کے بعد برآمدات اور ترسیل زر کیوں کم ہوئیں۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بال سوئنگ ہوئی ہے آپ نے بیٹنگ کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف دو ماہ اسی لئے نہیں آیا کہ آپ نے ڈالر 230  روپے پر رکھا۔

ری سٹرکچرنگ کا مطلب دیوالیہ ہونا نہیں توپھر کیا ہے؟۔میں ابھی بھی قرضوں کی ری سٹرکچرنگ کے خلاف ہوں۔آئی ایم ایف کے بغیر آپ کی بقا نہیں ہے اس لیے کوشش کرنی چاہیے۔وزارت خزانہ بیان دیتی ہے مگر انہیں پتہ نہیں ہےکہ آئی ایم ایف کے سوا چارہ نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں