پاکستان اور او آئی سی کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرار داد منظور 

Munir Akram in UN, Islamophobia

اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا  کے خلاف عالمی  دن منانے کی قرارداد منظور کرلی ہے،وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مسلم امہ کو  اس کامیابی پر بھی مبارکباد دی ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا اسلاموفوبیاکےحوالےسےبیان دیتے ہوئے کہنا تھااسلاموفوبیاسےمسلمانوں کےخلاف تشدد میں اضافہ ہوا، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کےخلاف تشدد کےواقعات بڑھے۔

b6d99fa3518f51275f8388238ca20c7b

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی،جسے منظور کر لیا گیا ، قرار داد کی منظوری کے بعد بعد منیر اکرم نے کہا   مختلف ممالک میں سیاسی مقاصدکےحصول کیلئےاسلاموفوبیاکوہوادی جاتی ہے،اسلاموفوبیاکےخلاف آگاہی اور تدارک کیلئےاقدامات کی ضرورت ہے،مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔

8df96e6b6232ce51eb494b7a3c5bf077

دوسری جانب وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا ‏مسلم امہ کے لیے آج انتہائی خوشی کا دن ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور ہونا انہتائی خوش آئند ہے ۔