ایف آئی اے سائبر کرائم نےشیر افضل مروت کو طلب کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم نےشیر افضل مروت کو طلب کر لیا

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف  شیر افضل مروت کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے 18 مارچ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کی انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر شیر افضل مروت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

انہیں 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

مصنف کے بارے میں