لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغیوں کے ٹرک آتے ہیں، گوشت شوارموں میں استعمال کیا جاتا ہے: لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغیوں کے ٹرک آتے ہیں، گوشت شوارموں میں استعمال کیا جاتا ہے: لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش

لاہور :لاہور میں مردہ مرغی کا گوشت شوارمے میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغی کے ٹرک آتے ہیں۔ 

ممبر جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں صبح صبح مردہ مرغی کے ٹرک آتے ہیں۔ محکمہ ہیلتھ اور فوڈ اتھارٹی نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں ۔

 عدالت نےجوڈیشل کمیشن اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ مالک کی بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اس ریسٹورنٹ مالک کو عدالت میں بلواتے ہیں۔ساتھ ہی عدالت نے ریسٹورنٹس سے پارکنگ سے متعلق پلان طلب کرلیا۔

مصنف کے بارے میں