آج آرڈیننس لائے گئے جس کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو بھی علم نہیں،   نجکاری ضرور کریں لیکن اس معاملے کو کمیٹیوں میں تو لائیں: عمر ایوب

 آج آرڈیننس لائے گئے جس کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو بھی علم نہیں،   نجکاری ضرور کریں لیکن اس معاملے کو کمیٹیوں میں تو لائیں: عمر ایوب

اسلام آباد :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  کاکہنا ہےکہ   آج جو قانون سازی ہوئی اس میں فوجداری مقدمات کا کیا تعلق ہے؟۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج جو قانون سازی ہوئی اس میں فوجداری مقدمات کا کیا تعلق ہے؟۔ ان کاکہنا تھاکہ   نجکاری ضرور کریں لیکن اس معاملے کو کمیٹیوں میں تو لائیں۔
 وزیراعلیٰ کے پی علی امین یہاں وزیراعظم سے ملنے گئے تھے، علی امین گنڈاپور اپنے صوبے کے حق کیلئے ملنے گئے تھے۔
عمر ایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو حکومت نے کینیڈا میں سفیر بنانے کا لولی پاپ دیا ہے۔ آج آرڈیننس لائے گئے جس کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو بھی علم نہیں، کرمنل لاء سمیت متعدد نجکاری کے معاملات کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کرنے جارہے ہیں اور اس سے قبل مینجمنٹ بورڈ کو مکمل اختیاردے رہے ہیں، یہ کرپٹ لوگ ہیں ان کے پاس مینڈیٹ ہے ہی نہیں۔

مصنف کے بارے میں