فوجی تنصیبات پر حملے:  قومی اسمبلی کا تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کا مطالبہ 

فوجی تنصیبات پر حملے:  قومی اسمبلی کا تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کا مطالبہ 
سورس: file

اسلام آباد : پاکستان کی قومی اسمبلی میں سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے صابر قائم خانی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں مستقبل میں شرپسند عناصر کو روکنے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قرارداد میں افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایوان دفاع پاکستان میں بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں