سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں: چودھری پرویز الہی

  سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں: چودھری پرویز الہی

لاہور:چودھری  پرویزالہٰی کاکہنا ہے کہ  سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔


چودھری  پرویزالہٰی نے  احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہاکہ  سیاسی و معاشی حالات بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے بعد ہی بہتر ہو سکتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ   بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔ان کاکہنا تھا کہ انتخابات میں عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا، فارم 47 والی حکومت عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔

 چودھری پرویز الہی نے مزید کہاکہ   مذاکرات سے ہر مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ ن لیگ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہی نہیں۔ ن لیگ کے اندر اس وقت دو بیانیے چل رہے ہیں۔ ایک بیانیہ مذاکرات کے حق میں ہے اور دوسرا حکمران طبقے کا جو مذاکرات سے فرار چاہتا ہے۔

مصنف کے بارے میں