ڈونلڈ ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ڈونلڈ ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر پوتن روس اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کریں گے۔پوتن کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ 'برابری کی بنیاد' پر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور پوتن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر کی تعریف کی تھی 'وہ ہمارے لیے صدر سے کہیں زیادہ ایک رہنما رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹر مپ اپنی انتخابی مہم کے دوران پوتن نے ٹرمپ کو بغیر کسی شک کے ایک بہت ہی شاندار شخص قرار دیا تھا۔
روس کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے فون پر شام کی صورتِ حال پر بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات ناقابِل اطمینان ہیں۔ٹرمپ کے دفتر کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے روسی صدر سے کہا کہ وہ روس کے ساتھ مضبوط اور پائیدار تعلقات تعلقات چاہتے ہیں۔