عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
سورس: file

لندن : اسرائیل حماس جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔

برینٹ خام تیل 91 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسرائیل حماس جنگ سے قبل برینٹ تیل کی قیمت 84 ڈالرز فی بیرل تھی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں حکومت آج کرے گی۔

 پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں آج 36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔


واضح رہے کہ نگراں حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

مصنف کے بارے میں