ترسیلات زر کو قانونی ذرائع سے فروغ دینے کیلیے5 سکیموں  کا اعلان، 80ارب روپے مختص  ،20ارب روپے جاری 

ترسیلات زر کو قانونی ذرائع سے فروغ دینے کیلیے5 سکیموں  کا اعلان، 80ارب روپے مختص  ،20ارب روپے جاری 

اسلام آباد :بیرون ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقم بھیجنے والوں کیلئے انعامی سکیموں  کااعلان کیا گیا ہے۔بیرون ملک سے بینکنگ چینلز کے ذریعے رقم بھیجنے والوں کیلئے انعامی سکیموں کااعلان کرتے ہوئے  نگران وزیر خزانہ شمشاد  نے  کہاکہ انعامی سکیم کیلئے 80ارب روپے مختص کیے ،20ارب روپے جاری کیے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے کے لیے ان سکیموں  کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت نے 80 ارب روپے کی منظوری دی تاکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

ان کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹینس سکیم بنائی ہے۔جو باہر سے پیسے بھجوا رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے۔باہر سے ترسیلات زر بھیجنے والے اوریہاں وصول کرنے والے کو فیس نہیں دینی پڑے گی۔ٹی ٹی سی بھیجے جانے والے ترسیلات چارجزکو عام چینلز سے بھیجا جا سکتا ہے۔

 ایک سکیم کے تحت 100ڈالر سے اوپر ترسیلات زر پر کوئی چارجزیا فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری سکیم کے مطابق ترسیلات زر بھیجنے والوں کو پوائنٹس دیے جائیں گے جن کے تحت وہ کئی سرکاری اداروں سے خدمات اور اشیا رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں گے جبکہ تیسری سکیم کے مطابق حکومت ایکسچینج کمپنیوں کے لیے بھی مراعات فراہم کرے گی۔

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ چوتھی سکیم کے تحت مالی اداروں کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی اور پانچویں سکیم قرعہ اندازی پر مشتمل ہے جس کے تحت قانونی ذرائع کے ذریعے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو بذریعہ قرعہ اندازی نقد انعامات دیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں