پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش، افغانستان کا علاقہ تھا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، گجرات، ظفروال، سرائے عالمگیر میں زلزلے ے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، اس کے علاوہ  مالاکنڈ، نوشہرہ، شانگلہ، چترال، لنڈی کوتل، مانسہرہ، سوات، ایبٹ آباد، مردان، ہری پور اور آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر، سماہنی اور گردونواح مٰیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس  ہوئے ہیں ۔

زلزلے کی گہرائی 121 کلومیٹر زیرِ زمین بتائی گئی ہے، جس کی وجہ سے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔



مصنف کے بارے میں