قومی ہیرو اولمپین ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

قومی ہیرو اولمپین ارشد ندیم پاکستان پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو اولمپین ارشد ندیم لاہور پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ترکش ائیر لائن کے ذریعے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچے جہاں ان کے اہل خانہ سمیت سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں، وزیر کھیل پنجاب ملک تیمور مسعود، ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی اورڈائر یکٹر ایڈمن سید حمیر شاہ نے بھر پور استقبال کیا۔ 
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی آمد پر ان کے پرستاروں نے لاہور ائیرپورٹ کے باہر پھولوں کے ہار پہنائے، پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کیا۔ 
ارشد ندیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ پاک اور پاکستانی عوام کا شکرگزار ہوں جن کی دعاؤں سے آج میں 2 گولڈ میڈل جیتا ہوں، میں کوچز، فیڈریشن کا بھی شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔ 
انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ایتھلیٹس کیلئے الگ میدان مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ٹریننگ دی جائے جبکہ وزیر کھیل ملک تیمور کا کہنا تھا کہ ملک میں ایتھلیٹس کی بھرپور سپورٹ کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں