پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ تک پہنچ گئی

پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 39 لاکھ تک پہنچ گئی
سورس: File

لاہور: پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 3.9 ملین سے زیادہ ہو گئی ہےجو  صحت کے بڑھتے ہوئے بحران کی نشاندہی کرتا ہے اور فوری توجہ کا متقاضی ہے۔

سرکاری دستاویزات نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب بھر کے 217 کلینکس میں سے صرف 23 کو پولیمریز چین ری ایکشن (PCR) ٹیسٹ کی سہولیات تک رسائی حاصل ہے،  جو ہیپاٹائٹس کی درست تشخیص کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے ۔ 

پنجاب میں اب تک ہیپاٹائٹس کے  9 لاکھ 81 ہزار سے زیادہ پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب کی میڈیکل کمیو نٹی کے مطابق  بیماری کی منتقلی کا ایک اہم  جزو 62٪ سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے منسوب ہے۔

 پنجاب میڈیکل کمیو نٹی کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں ہیپاٹائٹس سی کے مریض ہیں.  ہیپاٹائٹس سی کے  پنجاب میں 76 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

 حالیہ اسکریننگ کے اعداد و شمار  میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا،  ہیپاٹائٹس بی کے 1 لاکھ 38 ہزارکیسز  رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے پہلے درج کیے گئے چار لاکھ کیسوں کے مقابلے میں چونکا دینے والی ہے۔

مصنف کے بارے میں