سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے قریبی عزیزوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے قریبی عزیزوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، خاتون زخمی
سورس: file

کراچی:  کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے قریبی عزیزوں پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔غریب آباد انڈر پاس میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر  زخمی ہونے والی خاتون رخشندہ علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کار کا تعاقب کیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک کی شناخت طارق کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، کیونیکہ حملہ آوار کار سواروں سے کچھ بھی نہیں لے کر گئے۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق اور زخمی بینش سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے قریبی عزیز ہیں، مقتول طارق اپنی بیوی کے ساتھ شادی کی تقریب سے گھر جانے کے لئے نکلا تھا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ ملزمان نے 14 گولیاں چلائیں 9 طارق اور 4 ٹیکسی ڈرائیور کو لگیں، وقوع سے تین تیس بور کے تین راؤنڈ ملے ہیں۔ زخمی خاتون بینش کے ہاتھ میں گولی لگی جسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب غریب آباد میں ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون گزشتہ روز شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر انڈر پاس سے گزر رہی تھی تو اس دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی۔ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی تھی اور اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ رخشندہ ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔ خاتون کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ناظم آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بلدیہ قبرستان میں ہو گی۔

مصنف کے بارے میں