بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی 

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی 

اسلام آباد: رواں مالی سال ملکی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔  رواں سال اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دو فیصد کمی ہوئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق رواں سال جولائی تا اکتوبر کاٹن یارن کی پیداوار میں 24.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔جولائی تا اکتوبر کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں 14.73 فیصد کی کمی ہوئی۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق چار ماہ کے دوران لوہے اور اسٹیل کی پیداوار 2.04 فیصد کم ہوگئیں۔ جولائی تا اکتوبر آٹو موبیل کی پیداوار میں 48.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گارمنٹس کی پیداوار 26.52 فیصد، پیٹرولیم پیداوار 7.55 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں