پی سی بی کا انوکھا فیصلہ،پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کو کھلی چھوٹ دیدی

پی سی بی کا انوکھا فیصلہ،پی ایس ایل فرنچائزز مالکان کو کھلی چھوٹ دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈنے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائزز کو کھلی چھوٹ دیدی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے ہی فیصلے کو واپس لیے لیا اور فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آﺅٹس میں بیٹھنے کی اجازت دیدی ہے۔دوسری جانب آئی سی سی نے پی سی بی کے فیصلے کو غلط قرار دیدیاتاہم ڈومیسٹک کرکٹ کے باعث فیصلے پر ایکشن سے گریز کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ ماضی میں آئی پی ایل کے دوران شاہ رخ خان کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں جانے کوشش پرسٹیڈیم داخلے پر پابندی لگوا بیٹھے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپرلیگ کے تین سیزنز ہوچکے ہیں جن کے دوران کرکٹ بورڈ نے مالکان کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دے رکھی تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کو کرپشن سے بچانے کے لیے پی سی بی نے فرنچائزز مالکان پر واضح کررکھا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔