ٹرمپ نے روس کے خلاف یہ بیان دے کر سب کو حیران کر دیا ۔۔!!

ٹرمپ نے روس کے خلاف یہ بیان دے کر سب کو حیران کر دیا ۔۔!!

نیو یارک: امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمال اطلسی اتحاد کی تنظیم نیٹو کا دور بیت گیا کیوں کہ وہ دہشت گردی کے موضوع پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

جرمن اور برطانوی اخبارات کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے تنظیم کے رکن ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ مشترکہ دفاع کے فریم ورک بالخصوص امریکا کے حوالے سے اخراجات ادا نہیں کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے تنازع میں مداخلت پر روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں پوتن کی مداخلت ایک بدترین امر ہے جس کے نتیجے میں وہاں خوف ناک انسانی صورت حال نے جنم لیا۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کے خلاف پابندیاں ہیں۔

ہم ماسکو کے ساتھ اچھے معاہدے طے پانے کے امکان کا جائزہ لیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس حوالے سے نیوکلیئر ہتھیاروں میں قابل ذکر صورت میں کم کی جانی چاہیے۔

مصنف کے بارے میں