لاہور میں ڈینگی پر سیمینار کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والا  بھارتی نکلا

لاہور میں ڈینگی پر سیمینار کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والا  بھارتی نکلا
سورس: File


لاہور: لاہور میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار میں غیر اخلاقی ویڈیو چلانے والا آؤٹ سائیڈر  بھارتی نکلا۔ ایف آئی اے  نے تحقیقات مکمل کرلی، بین الاقوامی آؤٹ  سائیڈر کی زوم کے ذریعے انٹری بھارت سے ہوئی تھی۔ 

انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کے مطابق زوم لنک کے ذریعے ڈینگی کے بین الاقوامی سیمینار میں آؤٹ سائیڈر بھارت سے شامل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) لاہور نے جمعہ کو اپنے آڈیٹوریم میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک آن لائن بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کے دوران  کسی نے ڈسپلے اسکرین پر 'فحش کلپ' چلا دیا جو کہ  تقریباً 30 سیکنڈ تک چلتا  رہا تھا۔ 

بعد ازاں آئی پی ایچ کی انتظامیہ نے اس معاملے کی رپورٹ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجی اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے مجرم کا سراغ لگانے اور اسے گرفتار کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔

پنجاب کے نگراں وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، آئی پی ایچ کی ڈین زرفشاں طاہر اور ادارے کے دیگر حکام نے سیمینار بھی شرکت کی جبکہ دیگر ممالک کے مقررین کو بھی اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کرنے کے لیے آن لائن سیمینار میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی اور تمام مقررین کو لاگ ان کرنے اور سیمینار میں شامل ہونے کے لیے پاس ورڈ دیا گیا تھا۔  بین الاقوامی سیمینار زوم لنک سے  مختلف ممالک کے نامور طبی ماہرین شریک ہوئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں