گال ٹیسٹ،  سری لنکا کی ٹیم نے پہلے روز  6 وکٹوں پر 242 رنز بنا لیے

گال ٹیسٹ،  سری لنکا کی ٹیم نے پہلے روز  6 وکٹوں پر 242 رنز بنا لیے

گال ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف سیریز کے گال ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلے روز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنا لیے ہیں۔  کپتان کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تیسرے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے نشان مدھوشکا کو 4 رنز پرآئوٹ کردیا اور کیریئر میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ کوشال مینڈس بھی شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔ انہوں نے 12 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں جلدی پویلین لوٹ گئے۔

کپتان کرونارتنے 29، چندیمل 1 پرآئوٹ ہوئے ۔ سینبر بیٹر اینجلو میتھیوز اور ڈی سلوا نے  100 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

چائے کے قفے سے قبل  ابرار احمد نے اینجلو میتھیوز کو 64 رنز پر آؤٹ کیا۔  اس دوران ڈی سلوا اور سماراوکراما نے سکور آگے بڑھایا، میچ کے پہلے روز بارش کے باعث متعدد بار میچ روکنا پڑا، آخری سیشن میں سماراوکراما 36 رنز بنا کر آغا سلمان کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے ۔اس وقت ڈی سلوا 94 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پہلے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3، نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں