ماں کا موٹاپا بچوں میں پیدائشی نقائص بڑھا دیتا ہے: تحقیق

ماں کا موٹاپا بچوں میں پیدائشی نقائص بڑھا دیتا ہے: تحقیق

سٹاک ہوم: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹاپے میں مبتلا خواتین کے بچوں کا پیدائش کے وقت بڑے نقائص پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس مطالعے میں شامل محققین نے بی ایم جے میڈیکل جرنل میں لکھا ہے کہ ماں کے زیادہ وزن اور موٹاپے میں اضافے کے ساتھ اس کی ہونے والی اولاد میں بتدریج دل سمیت اور بہت سے نقائص پائے گئے۔

محققین کا کہنا ہے کہ خواتین کی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ وہ صحت مند طرز زندگی اختیار کریں اور حمل ٹھہرنے سے قبل تک اپنا معمول کا وزن برقرار رکھیں۔ اس تازہ مطالعے کے لئے محققین نے سویڈن میں 2001 سے 2014 کے دوران 12لاکھ سے زائد پیدا ہونے والے بچوں کے اعدداد و شمار کا استعمال کیا ہے۔

ان تحقیق کاروں نے پیدائش کے وقت منظرعام پر آنے والے بڑے پیدائشی نقائص سے متعلق معلومات اکٹھی کی ہیں اور بعد ازاں اس کا موازنہ ان بچوں کی پیدائش کے وقت ان کی ماؤں کے وزن سے کیا گیا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ دل اور بچوں میں ری پروڈکشن جیسے عوامل کے نقائص دیکھنے کو ملے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں