کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آئی ایم ایف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے، حکمران ایسا نہیں چاہتے: شیخ رشید

کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آئی ایم ایف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے، حکمران ایسا نہیں چاہتے: شیخ رشید
سورس: File

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جارہی ہے۔ آئی ایم ایف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے لیکن حکمران دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر ریلوے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پوری دنیا ہمیں سمجھانے کی کوششیں کررہی ہے، لیکن ہم سمجھ سے عاری ہیں۔ملک کو معاشی حادثے کی طرف لے کر جارہے ہیں۔آئی ایم ایف دیوالیہ ہونے سے بچانا چاہتا ہے لیکن حکمران دیوالیہ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،حکمران چاہتے ہیں ملک میں معاشی ایمرجنسی لگا سکیں۔ڈیفالٹ گھر کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کہتاہےآئی یم ایف جیوپالیٹکس کررہاہےہمیں سری لنکابنانےکےبعد مذاکرات کرےگا۔ملک بوستان کہتاہےڈالر370تک جاسکتاہے اس سے معلوم ہوتا ہے کے  شہبازشریف کی آئی ایم ایف کےہیڈسے ایک گھنٹے کی فون پرگفتگو خاک میں مل گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  اسحاق ڈارکاغیرذمہ دارنہ بجٹ اُسکی زبان کاساتھ نہیں دےرہ۔

d36e19ecb2304ccdf1eb2f53df41eb55

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جس کاعملی مظاہرہ پیپلز پارٹی نے کردکھایا۔ ممبر کسی کی کیا خدمت کریں گے ان کوخود خدمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9  لاکھ عوام کا ووٹ 3لاکھ ووٹوں کے سامنے بے بس ہوگیا۔ اکثریت کےباوجود جماعتی اسلامی اور پی ٹی آئی کا میئر نہیں بن سکا۔ وقت بتائے گا میئر کی سیٹ کی خاطر پاکستان پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو دورکرکے کیا کھویا کیا پایا۔

104adae5dcbc60066804be30ea8da50f

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کراچی میئر کے الیکشن کے بعد جو صاف شفاف الیکشن کے خواب دیکھ رہے ہیں وہ شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ کراچی کا انتخاب قومی الیکشن کا ٹریلر ہے، آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عوام خود کشیاں کررہی ہے، حکمران غیر ملکی دوروں پر ہیں۔ لطیف کھوسہ جیسے نامور وکیل کے گھر پر حملہ خطرے کی گھنٹی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں