نیوزی لینڈ میں شہد کی مکھیاں اور چھتے چوری ہونے لگے ،حکام پریشان

نیوزی لینڈ میں شہد کی مکھیاں اور چھتے چوری ہونے لگے ،حکام پریشان

ولینگٹن:دنیا بھر میں شہد کی طلب بڑھنے کے ساتھ جعلی شہد بنانے اور بیچنے کا دھند ہ عروج پر ہے ۔ مگر اب سننے میں آیاہے کہ نیوزی لینڈ میں چوروں کا ایسا گروہ سرگرم ہو گیا ہے جو شہد کی مکھیوں کے چھتے چرانے کا ماہرہے ۔
رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے انڈر ورلڈ مافیا نے شہد کے چھتے چوری کرنے کے لیے گروہ بنا لیے ہیں ۔ جو فارم ہاﺅسز سے شہد کی مکھیوں سمیت چھتے ہی چرا لیتے ہیں ۔
پولیس ذرائع کا کہناہے کہ صرف چار ماہ میں 400سے زائد چھتے چوری ہوئے ہیں ۔چھتے چوری کرنے والے گروہ کے افراد غیر قانونی طور پر چھتوںکو چین میں سمگل کرتے ہیں۔
نیوزی لینڈ میں شہد کی بڑھتی قیمتوں کے بعد یہ صورت حال دیکھی جا رہی ہے ۔