قاہرہ : مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے بارے میں مختلف پیشگوئیاں کی ہیں۔مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسترونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا۔ ان کے مطابق 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔
مصر کے فلکیاتی ادارے نے اس کے علاوہ دنیا کے 30 شہروں میں شوال کا چاند 29 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، اور ماسکو شامل ہیں۔
دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ 31 مارچ مقرر کی ہے۔