سر درد کا بغیر گولی کھائے علاج ممکن

Headaches can be treated without taking a pill
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سر درد ایک عام بیماری ہے جس سے روزمرہ زندگی میں ہر انسان کو واسطہ پڑتا ہے۔ اس سے فوری چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ہم گولی کھاتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سر درد کا علاج گولی کھائے بغیر بھی ممکن ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ لئے بغیر اگر گولی کھانا جاری رکھا جائے تو اس سے ہمارے جسم کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ کیونکہ سر درد کی وجوہات ہر انسان میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک گولی کسی کو فائدہ پہنچائے تو اسی سے دوسرے کو نقصان ہو جائے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سر درد ہر انسان کو ہوتا ہے، ان میں سب سے زیادہ خطرناک میگرین ہے۔

کسی انسان کو جسم میں پانی کی کمی یا پھر کسی چیز سے الرجی سے بھی سر درد ہو سکتا ہے۔ لیکن ہم اس کیلئے دوائی صرف ایک ہی کھاتے ہیں۔ 

اس تحریر میں ہم آپ کو ایسے قدرتی طریقے بتائیں گے جس کو استعمال میں لا کر آپ سر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی، لونگ، ہلدی، دارچینی، کچھ مقدار میں میگنیشم اور کیفین جو قدرتی کھانوں میں شامل ہوتی ہے اسے استعمال میں لاتے ہوئے سر درد کو دور کیا جا سکتا ہے۔

تجربہ کرکے دیکھیں اگر آئندہ آپ کو سر درد ہو تو گولی کھانے کی بجائے سب سے پہلے پانی پیں اور صبر کریں۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ پانی کا کم استعمال بھی سر درد کا باعث بن جاتا ہے، اس لئے طبی ماہرین کم از کم 24 گھنٹوں میں 8 گلاس پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہلدی کا استعمال بھی سر درد میں بہت ہی مفید تصور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ ہلدی ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں۔ پرانے زمانے میں حکیم اسے ادویات میں استعمال کرتے ہیں۔ ہلدی میں قدرتی طور پر درد کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس کے علاوہ یہ سوزش کو بھی کم کرتی ہے۔

دارچینی بھی حیرت انگیز فوائد کا مجموعہ ہے۔ اسے بھی سر درد اور دیگر تکلیفوں کیلئے انتہائی مفید تصور کیا جاتا ہے۔