ادھیٹر عمر پولش خاتون 28 سالہ نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر بس گئی

ادھیٹر عمر پولش خاتون 28 سالہ نوجوان کی محبت میں پاکستان آ کر بس گئی

لاہور : سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی شادی کا خوب چرچا ہے جس میں دلہن دلہے سے ایک دو یا پانچ سال نہیں پورے پچپن برس بڑی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پران دنوں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی بابرا(  جن کا اب اسلامی نام فاطمہ ہے ) اور 28 سالہ پاکستانی  جنید ( فرضی نام ) کی شادی کی خبر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ پولش خاتون پاکستانی نوجوان کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گذار رہی ہے ۔

پولش خاتون بابرا کی پاکستانی نوجوان سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ان کی دوستی محبت میں بدل گئی اور بس پھر پولش خاتون تمام تر رکاوٹیں دو ر کرتی ہوئی پاکستان پہنچ گئیں ۔اس شادی کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ دلہن  دُلہا سے عمر میں تقریباً تین گنا بڑی ہے ۔

پاکستانی نوجوان کا کہنا ہے کہ ان کی 83 سالہ خاتون سے ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، شادی سے قبل پولش خاتون بابرا نے اسلام قبول کیا اور اب ان کا نام فاطمہ ہے۔

 نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو اردو سمجھ نہیں آتی اور وہ آغاز سے ہی ان سے بات کرنے کے لیے گوگل ٹرانسلیٹر کا استعمال کرتے ہیں۔

نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے فاطمہ سے شادی کے لیے اپنی منگنی بھی ختم کی اور انہوں نے یہ شادی صرف اپنی اہلیہ سے محبت کی خاطر کی ہے  اس حوالے سے ان کے دل میں گرین کارڈ کا کوئی لالچ نہیں ہے ۔

مصنف کے بارے میں