بھارتی فلم غدر کا سیکوئیل مکمل ہوگیا ، سنی دیول پھر پاکستان آئیں گے

بھارتی فلم غدر کا سیکوئیل مکمل ہوگیا ، سنی دیول پھر پاکستان آئیں گے

ممبئی: بھارتی فلم " غدر" کا دوسرا پارٹ 2022 میں ریلیز کیا جائےگا ۔ بیس سا ل قبل اس فلم نے پاکستان اور بھارت میں کامیابی کے ریکارڈقائم کئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دودہائیاں قبل ریلیز ہونے والی سپرہٹ بھارتی فلم غدر " ایک پریم کتھا " پاکستان اور بھارت کی تقسیم پر بننے والی فلم تھی جس کو پاکستان اور بھارت میں یکساں طورپر مقبولیت حاصل ہوئی تھی ۔ اس فلم میں سنی دیول ، امیشا پاٹیل نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ۔

فلم غدر کی ٹیم کی طرف سےپروموشن پوسٹر شیئر کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غدر کا سیکوئیل سال 2022 میں ریلیز کیا جائے گا ۔

رواں برس جولائی میں پہلی فلم کے ہدایت کار انیل شرما نے تصدیق کی تھی کہ نئی فلم پر کام جاری ہے۔اب فلم کی ٹیم اور پروڈکشن ہاؤس نے فلم کا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم کو آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔

’غدر‘ کے سیکوئل کا موشن پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ’زی اسٹوڈیو‘ نے ٹوئٹ کی کہ شائقین کا دو دہائیوں کا انتظار ختم ہوا، جلد ہی نئی فلم کو جاری کردیا جائے گا۔


 فلم غدر کے پارٹ ٹو میں پہلی فلم کی کاسٹ ہی شامل ہوگئی پروموشن پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئی فلم میں سنی دیول کے ساتھ ان کی بیوی کا کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل اور ان کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اتکرش شرما بھی ہوں گے۔پوسٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ نئی فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ فلم کی کہانی ایک سکھ نوجوان اور مسلم لڑکی کی محبت اور پھر شادی کے گردگھومتی ہے ۔بٹوارے کی وجہ سے سکینہ ( امیشا پاٹیل ) اپنے خاندان کے ہمراہ  پاکستان چلی جاتی ہیں اور پھر تاراسنگھ ( سنی دیول ) اپنی بیوی کو واپس لانے کے لئے پاکستان آتے ہیں جہاں خوب ڈرامہ اور ایکشن سے بھرپور مناظر کے بعد اس خاندان کو بھارت جاتا دکھایا گیا ہے ۔