پاک آرمی کے 3 شہیدوں کی ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ تدفین  

Burial of 3 martyrs of Pakistan Army in their native areas with military honors
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی: مظفرگڑھ ضلع سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 3 شہیدوں کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کر دیئے گیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ‏فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آپریشن جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شہید ہونے والے جوانوں میں سے 3 جوانوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ سے ہے،ایل ڈی اشفاق حسین شہید کا تعلق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ مونڈکا کی بستی دولت پور، سوار محمد شیراز شہید کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے نواحی علاقے گجرات کے علاقے پل ڈنگہ اور سوار محمد انتظار کا تعلق مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے سنکی سے ہے۔

شہدا کے جنازوں میں فوجی افسران،پولیس افسران،انتظامیہ کے افسران اور عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کرکے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔