ہم مذاکرات چاہتے ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں: فواد چودھری 

ہم مذاکرات چاہتے ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں: فواد چودھری 
سورس: File

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم تو مذاکرات چاہتے ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ 

اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں ہے۔ مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقرر کردہ حدود میں ہو سکتے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگر انتخابات نہیں ہوتے تو یہ آئین کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ  مذاکرات آئین سے باہر نہیں ہو سکتے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹیٹ بینک کا ابھی تک فنڈز جاری نہ کرنا حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے اور سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے اور ان کی عدالت کے ہاتھوں نااھلی کا شوق پورا کرے۔ 

مصنف کے بارے میں