برائلر مرغی کی سپلائی معطل، ٹولنٹن مارکیٹ  عارضی طور پر بند

برائلر مرغی کی سپلائی معطل، ٹولنٹن مارکیٹ  عارضی طور پر بند

لاہور:  پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی وجہ سےبرائلر مرغی کی سپلائی معطل ہونے  سے گوشت والی دکانیں بند کر دی گئیں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فارم سے برائلر مہنگا لے کر سستا کیسے سپلائی کریں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے اصل ریٹ سے بھی 50،60روپے کم ریٹ دیا،جس پر سپلائی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کا کہنا تھا کہ نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی سپلائی 463 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 32 روپے اضافے کے ساتھ 495 روپے کلو میں سپلائی کی جا رہی ہے۔