"  آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں ابھی وقت لگے گا"،دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری

دبئی: دبئی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ عرب امارات میں بیشتر علاقوں کیلئے موسم کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیاگیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ایئر پورٹ آنے کی زحمت نہ کریں، فلائٹ آپریشن بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔

حکام نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹس آپریشن کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے  اپنے چیک ان کاؤئنٹر بند کردیے ہیں ،ابھی تک دبئی ، شارجہ ، عجمان کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہے اور ہزاروں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

شارجہ ائرپورٹ سے ایئر عربیہ کا فلائیٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ دبئی کے کچھ میٹرو سٹیشن بند ہیں۔