ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں

بہاولپور  :ایران میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں۔ میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں دانش، دلشاد، جعفر، ناصر، نعیم، محمد خالد اور محمد جمشید شامل ہیں۔ ان افراد کا تعلق مختلف علاقوں سے تھا، جن میں سے 5 افراد کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف سے تھا، جبکہ 2 کا تعلق احمدپور شرقیہ اور ایک کا تعلق مسافر خانہ سے تھا۔ احمدپور شرقیہ کے دونوں مقتولین کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔

ایران میں سیستان کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا تھا، جہاں پاکستانی مزدوروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ اس پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور قتل ہونے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ عباس عراقچی نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولین کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں