اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

استنبول : پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر لیا۔ انوشے اشرف نے اپنے قریبی دوست ڈینو علی سے ترکیہ میں شادی کر لی، جس کی خوشخبری انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

انوشے اشرف کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف شوبز میں سرگرم ہیں بلکہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتی ہیں۔ ان کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

اداکارہ نے اس خاص موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ انوشے نے بتایا کہ اُن کا نکاح گزشتہ سال جون میں ڈینو علی سے ہوا تھا، جس میں صرف قریبی دوست اور رشتہ دار شامل تھے۔ ترکیہ، جو انوشے کی پسندیدہ جگہ ہے، وہیں اداکارہ نے اپنی شادی کو یادگار بنایا، اور اب یہ تصاویر اور لمحات مداحوں کے دلوں کو بھی چھو رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں